شہزادی ڈیانا کے خطوط کتنے پاؤنڈز میں فروخت ہوئے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
شہزادی ڈیایا کے ہاتھ سے لکھے گئے 24 سالوں سے محفوظ کردہ خطوط67 ہزار 900 پاونڈز میں فروخت کردئیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خطوط کی اس کولیکشن میں لیڈی ڈیانا کے دوست راجر برامبل کو 1990 تا 1997 کے دورانیہ میں تحریر کردہ 36 خطوط بھی شامل ہیں۔ڈیانا نے پرنس چارلس سے طلاق کے سلسلے اور 1993 میں خود سوزی کی کوشش کے بعد پیش آنے والی مشکلات کا ان خطوط میں تذکرہ کیا ہے۔نیلامی سے حاصل کردہ آمدنی کو مختلف اداروں کو عطیے میں دیا جائیگا۔