دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلہ ’کانز فلم فیسٹول‘کو کرونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا۔اس فیسٹول کا انعقاد ہر سال فرانس کے شہر کانز میں ہوتا ہے جہاں دنیا بھر کے ستارے 2 ہفتوں سے زائد کے لیے جمع ہوتے ہیں،اس سال کانز فلم فیسٹول کا میلہ آئندہ ماہ مئی میں سجنا تھا تاہم دنیا بھر میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اسے موخر کردیاگیا۔جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد آئندہ ماہ 12 سے 23 مئی تک ہونا تھا تاہم اب کرونا وائرس کی وجہ سے فلم فیسٹول منعقد نہیں ہوگا۔انتطامیہ نے واضح کیا کہ کانز فلم فیسٹول کا ہر سال ہونے والا میلہ اب جون کے آخر یا پھر جولائی کے آغاز یا وسط میں ہوگا۔واضح رہے کہ کرونا کے خدشات کے پیش نظر دنیا بھر میں ہونے والے فلم و میوزک فیسٹیولز کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024