مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں گرلز کالج روڈ پر تیز رفتار مسافر بس نے روڈ پر کھڑے شخص کو کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق ٹبی آرائیں علی پور کا رہائشی 35 سالہ محمد یوسف ولد عبد القادر سڑک کے کنارے جارہا تھا کہ تیز رفتار بس بے قابو ہو کر اس پر چڑھ گئی اور اسے کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بس کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو 1122 علی پور کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024