ایران کے وسطی صوبے لورستان میں ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی خبر پھیلنے کے بعد مرکزی شہر خرم آباد کی 'بارسیلون' جیل سے 23 قیدی فرار ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ صوبہ لورستان کے سیاسی اور سلامتی کے معاون محمود ثمینی نے کہا ہے کہ قیدیوں نے جیل کے عملے کی لاپر واہی سے فائدہ اٹھایا اور فرار ہوگئے۔ بھاگنے والے قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
ثمینی کا کہنا تھا کہ جیل کے محافظوں نے ایک قیدی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جب کہ ایک قیدی گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ضلع لورستان کی انتظامیہ کی انتظامیہ نے فرار ہونے والے ایک قیدی کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
خیال رہے کہ خرم آباد شہر کی 'بارسیلون' نامی جیل میں کم سے کم 200 قیدی رکھے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والا میں کوئی خطرناک قیدی شامل نہیں تھا۔