تجارت اور سرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبد الرزاق دائود نے کہاہے کہ پاکستان اورملائیشیا مواصلات ، ٹیکنالوجی ، گاڑیوں اور حلا ل خوراک کے شعبوں میں لاکھوں ڈالر کے مشترکہ منصوبوں پر دستخط کرینگے ۔وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے کے بارے میں سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف کے ہمراہ پریس بریفنگ سے خطاب کررہے تھے۔عبد الرزاق دائود نے کہا کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد کے دورے کے دوران مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی پیداوار بڑھانے' انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی کے فروغ اور مشرق وسطی کے ممالک کے لئے راہداری کھولنے کی غرض سے ملائیشیا کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور معلومات کے تبادلے پر مبین شراکت داری کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو طویل المدتی بنیادوں پر استوار کریں گے انہوں نے کہا کہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب کل اسلام آباد میں ہوگی جس میں دونوں ممالک کے وزراء اعظم شریک ہوں گے انہوں نے کہا کہ تقریب میں دونوں ملکوں کے صف اول کے کاروبار رہنما اور پالیسی ساز بھی شرکت کریں گے۔عبد الرزاق دائود نے کہا کہ ملائیشیا سٹرٹیجک شراکت داری کے ذریعے پاکستان کے لئے آسیان ممالک کی تجارت اور سرمایہ کاری کی منڈی کھولنے کا موقع فراہم کررہا ہے انہوں نے کہاکہ آسیان65 کروڑ سے زائد افراد کی منڈی ہے جس کی مجموعی ملکی پیداوار تیس کھرب ڈالر اور انسانی ترقی کی شرح بلند ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کے سب سے بڑے تجارتی مرکز سے استفادہ کرنے جارہا ہے کیونکہ آسیان کا تجاریت حجم چھبیس کھرب ڈالر کے قریب ہے اور اس کی خدمات کا حجم تقریباً 703 ارب ڈ الر جبکہ ان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم136 ارب ڈالر ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024