کاروبار کے آغاز میں تیزی ہونے کے باوجود جمعرات کوپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میں مندی کا سلسلہ نہ تھم سکا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید163.04پوائنٹس کی کمی سے 38384.72پوائنٹس کی سطح پر آگیا ، حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 60.11فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔مندی کے سبب سرمایہ کاروں کو 40ارب70کروڑ23لاکھ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب، پاک الیکٹران،حب پاور کمپنی ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،سوئی ناردرن گیس کمپنی ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،عائشہ اسٹیل مل ،مغل آئرن اور دیوان سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔جمعرات کوشیئرز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورحکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی،سیمنٹ اور کیمکلزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکے نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس 38593پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد ازاں حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی کے اثرات لوٹ آئے اور انڈیکس 38202پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے بہتری آئی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 163.04پوائنٹس کی کمی سے 38384.72پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس74.48پوائنٹس کمی سے18118.72پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 460.53پوائنٹس کمی سے62478.25پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس143.30پوائنٹس کمی سے28101پوائنٹس پر بند ہوا ۔ جمعرات کومجموعی طور پر8کروڑ13لاکھ 50ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوبدھ کی نسبت 17لاکھ 33ہزارشیئرزکم ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 60.99روپے اضافے سے1859.99روپے اورپاک آکسیجن کے حصص کی قیمت11.85روپے اضافے سے 248.86روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپ موریس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 188.81روپے کمی سے3587.44روپے اورمری پٹرولیم کے حصص کی قیمت42.76روپے کمی سے1247.54روپے ہوگئی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024