افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقوں میں کئی دھماکوں میں چھ افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق جشن نوروز کی تقریبات کے دوران کرت سخی کی زیارت کے نزدیک یہ دھماکے ہوئے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار اور علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ادھر صوبہ غزنی میں افغان فضائیہ کے حملے میں 15 طالبان ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔صوبے کے اضلاع آب بند، گیرو، اندار اور کارا باخ میں بھی طالبان کو ہدف بنایا گیا۔