اسلامی تعاون تنظیم کاہنگامی اجلاس کل استنبول میں ہوگاجس میں کرائسٹ چرچ میں دومساجد پر دہشت گردحملوں کے معاملے پرغورکیاجائیگاجن میں پچاس مسلمان جاں بحق ہوگئے تھے۔اجلاس ترکی کی درخواست پرطلب کیاگیاہے جواسلامی تعاون تنظیم کاموجودہ صدرہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹریوسف اے Al-Othaimeen اسلام کیخلاف دشمنانہ رویے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اورہرقسم کی دہشت گردی کی روک تھام کے لئے عمومی جائزہ پیش کریں گے۔اجلاس میں دنیابھرمیں مسلمانوں کے تحفظ اورحمایت کی کوششوں پر بھی غور کیاجائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38