پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )نے یوم پاکستان کے حوالے سے ایک اور نیا پرومو جاری کر دیا ہے. آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ نئے پرومو میں میڈیا کی آواز، پاکستان زندہ آباد کی ٹائم لائن دی گئی ہے۔جاری کردہ نئے پرومو میں پاکستان کے صحافیوں کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے دکھایا گیا ہے.آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پرومو 40 سیکنڈز پر مشتمل ہے جو ٹوئٹر پر انتہائی تیزی سے وائرل ہو چکا ہے۔اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک اور پرومو جاری کیا گیا تھا جس میں ستاروں کی آواز، پاکستان زندہ آباد کی ٹائم لائن دی گئی تھی اور اس ویڈیو میں پاکستانی فنکاروں اور اداکاروں کو پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے دکھایا گیا تھا.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024