پاکستان ڈے کے حوالے سے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے ٹریفک منیجمنٹ پلان جاری کر دیا ہے جسکے مطابق مورخہ 23 مارچ کورات12 بجے سے دن 2 بجے تک اسلام آباد میں ہر قسم کی مال بردارHTV گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس لیے پشاور سے اسلام آباد کی طرف آنے والی ہیوی ٹریفک کو اٹک بریج،حضرو بر یج،مارگلہ اور 26 نمبر چونگی پر روک دیا جائے گا۔ لاہور سے اسلام آباد آنے والی مال بردار HTV گاڑیوں کو گجرات،جہلم بریج ،مندرا ٹول پلازہ اور روات ٹی چوک پر روک دیا جائے گا۔ کشمیر ،مظفرآباداور مری سے آنے والی مال بردارHTV گاڑیوں کو لوئر ٹوپہ،ڈنہ موڑاور 17 میل ٹول پلازہ پر روک دیا جائے گا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں موٹر وے ہیلپ لائن130 پر رابطہ کریں۔این ایچ اینڈ ایم پی موبائل ایپلیکیشن ہمسفر سے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔مزید رہنمائی کے لیے FM95 پر ہر 15 منٹ بعد تازہ ترین صورت حال نشر کی جا رہی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38