نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ دہشت گردحملوں کے بعد فوجی طرز کے خودکاراور نیم خودکاراسلحے کی فروخت پرپابندی کااعلان کیاہے۔آج صبح ویلنگٹن میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیسنڈاآرڈرن نے کہاکہ آئندہ ماہ کی گیارہ تاریخ تک نئی قانون سازی متوقع ہے اورممنوعہ ہتھیاروں کی واپس خریداری کی سکیم شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عام رائفلوں کو فوجی طرز کی خودکاراورنیم خودکاررائفلوں میں تبدیل کرنے سے متعلقہ پرزہ جات کی فروخت پربھی پابندی عائدکی جارہی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024