انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر، سونا 50 روپے تولہ سستا
لاہور(کامرس رپورٹر)گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 139 روپے 43 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 140 روپے تک فروخت ہو ۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے خاتمے پر ڈالر کی قدر مزید 4 پیسے کے اضافے سے 139 روپے 43 پیسے رہی تاہم یورو کی قدر 11 پیسے کم ہو کر 158 روپے 15 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر 45 پیسے کی کمی سے 184 روپے 44 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کے اضافے سے 139 روپے 90 پیسے ہو گئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت 158 روپے 50 پیسے اور برطانوی پونڈ کی قیمت 185 روپے برقرار رہی ۔انٹر بینک مارکیٹ میں چار روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سندھ صرافہ بازار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی ہوئی ہے ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 69550 روپے ہو گئی دس گرام سونے کی قدر 29 روپے کمی سے 59628 ہو گئی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہوکر 1304 ڈالر منی اونس ہو گئی۔