پہلا ون ڈے کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے دونوں ٹیموں نے یو اے ای میں ڈیرے ڈال چکی ہیںاورپہلے ون ڈے کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم نے بدھ کوشارجہ میں پہلا ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ جبکہ آسٹریلوی کرکٹرزنے بھی پریکٹس کی۔ نتھن لیون گیسٹرو کا شکارہونے کی وجہ سے پریکٹس سیشن کاحصہ نہیں بنیں گے۔نام نہاد بھارتی سورماو¿ں کو گھر میں گھس کر3-2 سے زیر کرنے والی آسٹریلوی ٹیم بھرپور قوت سے گرین شرٹس کے حوصلے آزمائے گی، دوسری جانب پاکستان نے 6کرکٹرز کپتان سرفراز احمد، فخرزمان، بابراعظم، حسن علی، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا حیران کن فیصلہ کیا ہے۔جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں شامل حسین طلعت ڈراپ ہوئے،محمد حفیظ تاحال پی ایس ایل میں ہونے والی انگوٹھے کی انجری سے مکمل نجات پانے کے لیے کوشاں ہیں،میزبان ٹیم کی کمان شعیب ملک کو سونپی گئی ہے، جنوبی کرکٹر اینڈل فیلکوایو کیخلاف نسلی تعصب پر مبنی جملوں کے الزام پر سرفراز احمد کی معطلی کے بعد بھی آل راو¿نڈر کو ہی کپتان بنایا گیا تھا، اس وقت 2ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز گھر بیٹھ کر دیکھنے والے کپتان مزید 5مقابلوں میں قومی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔آرام کرنے والے کھلاڑیوں کا خلا پ±ر کرنے کے لیے عمراکمل اور جنید خان کی واپسی ہوئی، انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز نہ کھیل پانے والے حارث سہیل کا بھی کم بیک ہوا، ون ڈے ڈیبیو کے منتظر عابد علی، سعد علی اور محمد عباس کو شامل کیا گیا ہے، پی ایس ایل میں دھوم مچانے والے نوجوان پیسر محمد حسنین کو بھی موقع ملے گا۔ سخت جان کینگروز پر قابو پانے کیلیے بڑی اکھاڑ پچھاڑ کے بعد تشکیل دیے جانے والے تجرباتی اسکواڈ نے متحدہ عرب امارات میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔کپتان شعیب ملک پہلے سے ہی دبئی میں موجود تھے، امام الحق، عابد علی، فہیم اشرف اور عمر اکمل نے لاہور، محمد عامر اور محمد حسنین نے کراچی دیگر کرکٹرز نے اپنے شہروں سے یو اے ای کیلیے اڑان بھری۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم یواے ای میں تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ورلڈکپ کے مضبوط امیدواروں میں شامل بھارت کو زیر کرنے والے کینگروز کو عثمان خواجہ کی خدمات میسر ہیں، انھوں نے ون ڈے کیریئر کی دونوں سنچریاں اسی ٹور میں بنانے کے ساتھ 91 رنز کی ایک اننگز بھی کھیلی، پیٹر ہینڈز کومب نے بھی اسپنرز کے خلاف عمدہ کھیل سے اپنی افادیت ثابت کی، مارک اسٹوئنس اور گلین میکسویل بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں، ایشٹن ٹرنر کے جارحانہ 80رنز کی بدولت ا?سٹریلیا نے بھارت کیخلاف تاریخ کا سب سے بڑا 350سے زائد کا ہدف حاصل کر لیا تھا۔کپتان ایرون فنچ فارم کے متلاشی ہیں، پیس بیٹری میں جھے رچرڈسن اور پیٹ کمنز بھرپور ردھم میں ہیں، اسپنر ایڈم زمپا ایشیائی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ پکی کرنے جبکہ نئے شامل ہونے والے موقع پانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔