یوم پاکستان باسکٹ بال :چھٹے روز 3اہم میچوں کے فیصلے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری "یوم پاکستان NBPکپ باسکٹ بال چمپئن شپ"میں چھٹے روز 3مزید اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ،نشتر کلب نے اہم میچ میں فتح حاصل کرکے گروپ چمپئن بننے کے ساتھ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔چھٹے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں نشتر کلب نے مد مقابل Lecole-Ballerzکلب کو کانٹے دار دلچسپ مقابلے کے بعد 37کے مقابلے میں 41باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلن کی جانب سے طلحہ امجد 15،محمد شبر13اور علی چن زیب نے 8جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے ارحم لطیف 21،حسن موبی والا 7اور زید شیخ نے 6پوائنٹس اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں بنوریہ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف عثمان باسکٹ بال کلب کو شاندار مقابلے کے بعد 28کے مقابلے میں 30باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے سید ی امین 16،سیفل 7اور اوبے خان نے6جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محمد احسن اقبال 9،حمزہ پروانی 6اور حمزہ خواجہ نے 6پوائنٹس اسکور کئے ۔کھیلے گئے تیسرے میچ میں ون یونٹ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل بحریہ باسکٹ بال کلب کو 36کے مقابلے 54باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے نہال ملئی 16،طلال احمد 16اور کاشف سروری نے12جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے نوید خان 19،محسن محمود 8اور بلال احمد نے 7پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل باسکٹ بال ریفریز عامر غیاث ،جاوید خان ،زاہد ملک ،طارق حسین ،ممتاز احمد ،راحیل مبین ،مصنف شاہ ،نذاکت خان نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،محمد دانیال خان اور اسد امام تھے ،چمپئن شپ کے متنظم اعلیٰ غلام محمد خان نے کے اعلامیہ کے مطابق چمپئن شپ کے دونوں سیمی فائنل مورخہ22مارچ کو کھیلا جائیگا جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ SSUملک غلام مرتضیٰ ہوں گے جبکہ چمپئن شپ کا گرینڈ فائنل 23مارچ کی شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر کھیلا جائیگا فائنل کی پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ سید صلاح الدین احمد ہونگے جو فاتح ،رنر اپ اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔