ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلی، وائٹ کٹ پر نام اور نمبرز درج کیے جائیں گے
دبئی(آئی این پی) ٹیسٹ کرکٹ میں اور ایک بڑی تبدیلی لانے کی تیاریاں کرلی گئیں، وائٹ کٹ پر نام اور نمبرز درج کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کی شرٹس کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی کھلاڑیوں کی شرٹس پر نام اور نمبرز لکھے جائیں گے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تبدیلی زیر غور ہے، نمبرز کی ایشز میں پہلی بار آزمائش ہوگی۔رپورٹ کے مطابق کھلاڑی اب مخصوص نمبرز سے بھی پہچانے جائیں گے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شرٹس پر سر نیم اور نمبرز لکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ رواں سال جولائی میں شروع ہوگی۔