پولیو کا ملک سے خاتمہ اجتماعی ذمہ داری ہے:صالحہ سعید
لاہور(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہورکے زیر اہتمام انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ سیمینار میں علماء کرام،ڈاکٹرز ، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ،میڈیا کی نمایاں شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا پاکستان سے خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام عوام الناس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے شعور اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے ڈاکٹرز اپنے کلینک میں پولیو ڈیسک ضرور قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ اس کے خلاف جنگ میں ہم سب کو لڑنا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے بچے کے بہتر مستقبل کے ضامن ہیں۔انہوں نے کہا کہ25مارچ کی پولیو مہم کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور پولیو کی ٹیمیں فیلڈ میں ہر موسم میں پہنچتی ہیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے سیکرٹری یونین کونسلزسے کہا کہ وہ بھی پولیو مہم کو کامیاب بنائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ خود بھی وزٹ کریں اور اپنے علاقوں میں بینرز اور سٹیمرز بھی لگائیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے لبرٹی میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت لبرٹی گول چکر میں پودا لگایا۔