پنجاب قرآن بورڈ کاغلام محمد سیالوی کی زیر صدارت اجلاس
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب قرآن بورڈ کا ایک اہم اجلاس آج پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کی بلڈنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ ابوالظفرغلام محمد سیالوی نے کی۔اجلاس میں مذکورہ فیصلے کیے گئے کہ جن کے مطابق ماہ شعبان میں عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا اورمفت قرآن پاک کی تقسیم کیلئے قرآن پاک کی طباعت کی جائے گی۔ڈسپوزل یونٹ کی تنصیب اورمقدس شہید اوراق کے تحفظ کے حوالے سے ہدایات پرمیڈیا میں آگاہی دی جائے گی ، آرٹ کاغذ و میٹ کاغذ پر بھی کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کو مستثنیٰ کیے جانے کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر سے کی گئی۔