ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں عالمی یوم آب پر فکری نشست آج ہوگی
لاہور (نیوزرپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میںآج صبح ساڑھے دس بجے عالمی یوم آب کے سلسلے میں ایک فکری نشست بعنوان’’بھارتی آبی جارحیت سے درپیش خطرات‘‘ منعقد ہو رہی ہے۔اس نشست کی صدارت چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔