اہلخانہ کی نوازشریف سے ملاقات پر پابندی آمرانہ ہے:پرویز ملک‘خواجہ عمران نذیر
لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اہل خانہ کو نوازشریف سے جیل میں ملاقات سے روکنا آمرانہ اقدام ہے، اب ملاقاتوں پر پابندی عمران نیازی کی آمرانہ سوچ دوسری جانب حکومت کی غیر جمہوری اور ظالمانہ سوچ کی عکاس ہے، ایسے ہتھکنڈے نہ کل ہمیں جھکا سکے تھے نہ آئندہ جھکا سکیں گے، متعدد بار درخواست دینے کے باوجود ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی،یہ کھلی بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،اگر پارٹی قائد نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی براہ راست ذمہ داری عمران نیازی پر عائد ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں ہوئے رہنماؤں اور کاکرنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز،مجتبیٰ شجاع الرحمن، اسوہ، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا دور حکومت عوامی خدمت سے عبارت ہے ۔