حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر ریلی اور کانفرنس آج ہو گی
لاہور (پ ر) جلوس جشن میلاد علیؓ کے موقع پر آج ریلی نکالی جائیگی۔ ریلی 12 بجے دن ناصر باغ‘ اولڈ کیمپس‘ نیلا گنبد‘ گیٹ میو ہسپتال‘ ہال روڈ‘ لکشمی چوک‘ گلستان سینما‘ چوک ڈیوٹی فری شاپ‘ ہالیڈے ان سے ہوتی ہوئی الحمرا پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔ جلوس کی قیادت علامہ مشتاق حسین جعفری چیئرمین عالمی امن اتحاد کونسل کریں گے۔ بعدازاں انٹر نیشنل سیرت علیؓ امن کانفرنس 4 بجے سہ پہر تا شام الحمراء ہال نمبر 3 میں منعقد ہو گی۔ جس میں وفاقی و صوبائی وزراء اور تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام‘ مشائخ عظام‘ دانشور‘ ادیب‘ خطبائ‘ وکلائ‘ صحافی صاحبان اور دیگر انٹر نیشنل شخصیات شریک ہوں گی۔