ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں:خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء محمد خالد جوئیہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں ،آمریت سے بدتر قوم پر حکمران مسلط ہیں جو جھوٹے الزامات لگا کر مخالفین کو گرفتار کروا رہے ہیں ۔ حکومت نیب کے گٹھ جوڑ سے ثابت ہو چکا ہے کہ نیب ادارہ غیر جانبدار نہیں بلکہ سیاسی ہو چکاہے۔ نیب اگر غیر جانبدار احتساب کرتا تو حکمرانوں کے سینکڑوں رہنماء عمران خان سمیت جیل میں ہوتے۔ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہاہے جبکہ عثمان بزدار اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے اور کرسی بچانے کی خاطر ممبر اسمبلی کی تنخواہیں اور اپنی مراعات کا بل خفیہ طور پر منظور کروا لیا جبکہ آٹھ ماہ سے لے کر مال روڈ اسمبلی کے سامنے نابینا افراد، لیڈی ہیلتھ ورکرز، سرکاری ملازم ، کسان، سرکاری خواتین،کلرک اور دیگر گورنمنٹ کے ملازمین احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں۔