عوامی شاعر حبیب جالب کی سالگرہ پر تقریب
لاہور (پ ر) حبیب جالب میموریل فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نامور عوامی شاعر حبیب جالب کی 91 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ پلاک ہال میں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا جائے جس میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے۔ ناصر جالب کی زیرنگرانی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ حبیب جالب کی 91 ویں سالگرہ کی خصوصی تقریب پلاک قذافی سٹیڈیم پنجابی کمپلیکس فیروز پور روڈ میں 24 مارچ 4 بجے شام ہو گی۔