قومی تھروبال چیمپیئن شپ، خواتین کے ایونٹ میں اسلام آباد نے پاکستان پولیس کو ہرادیا
اسلام آباد (اے پی پی) قومی تھروبال چیمپیئن شپ میں خواتین کے ایونٹ میں اسلام آباد نے پاکستان پولیس کو 2-0 پوائنٹس سے ہرادیا۔ چیمپیئن شپ پشاور یونیورسٹی میں کھیلی جارہی ہے جس میں خواتین کے ایونٹ میں 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد، کلیگن کراچی اور پاکستان پولیس جبکہ گروپ بی میں سندھ، فاٹا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان شامل ہیں۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔