آسٹریلیا کے خلاف پہلا امتحان کل ،پاکستانی کھلاڑیوں کا بھر پور ٹرینگ سیشن
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے دونوں ٹیموں نے یو اے ای میں ڈیرے ڈال چکی ہیںاورپہلے ون ڈے کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم نے بدھ کوشارجہ میں پہلا ٹریننگ سیشنمیں حصہ لیا۔ جبکہ آسٹریلوی کرکٹرزنے بھی پریکٹس کی۔ نتھن لیون گیسٹرو کا شکارہونے کی وجہ سے پریکٹس سیشن کاحصہ نہیں بنیں گے۔نام نہاد بھارتی سورماؤں کو گھر میں گھس کر3-2 سے زیر کرنے والی آسٹریلوی ٹیم بھرپور قوت سے گرین شرٹس کے حوصلے آزمائے گی،۔کپتان شعیب ملک پہلے سے ہی دبئی میں موجود تھے، امام الحق، عابد علی، فہیم اشرف اور عمر اکمل نے لاہور، محمد عامر اور محمد حسنین نے کراچی دیگر کرکٹرز نے اپنے شہروں سے یو اے ای کیلیے اڑان بھری۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم یواے ای میں تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ورلڈکپ کے مضبوط امیدواروں میں شامل بھارت کو زیر کرنے والے کینگروز کو عثمان خواجہ کی خدمات میسر ہیں، انھوں نے ون ڈے کیریئر کی دونوں سنچریاں اسی ٹور میں بنانے کے ساتھ 91 رنز کی ایک اننگز بھی کھیلی، پیٹر ہینڈز کومب نے بھی اسپنرز کے خلاف عمدہ کھیل سے اپنی افادیت ثابت کی، کپتان ایرون فنچ فارم کے متلاشی ہیں، پیس بیٹری میں جھے رچرڈسن اور پیٹ کمنز بھرپور ردھم میں ہیں، اسپنر ایڈم زمپا ایشیائی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔