مختلف حادثات میں 10سالہ لڑکا اورنوجوان جاں بحق،متعددزخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار )لاہور روڈ کی آبادی نین سکھ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں دس سالہ لڑکا جاں بحق اس کا ساتھی عمران معجزانہ طور پر بچ گیا بتایا گیا ہے ۔فیکٹری ایریا پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور امان اللہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ لاہور روڈ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چارافرادزخمی ہو گئے۔جی ٹی روڈکی بنگلہ پلی کے قریب باراتیوں سے بھر ا رکشہ الٹ جانے سے ایک نوجوان اندراس ہلاک جبکہ افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلیء ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔