شجرکاری مہم 300 پودے عوام میں تقسیم 1955 درختوں کو رنگ کیا گیا
لاہور (نیوز رپورٹر) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت میونسپل آفیسر ریگولیشن زبیر احمد وٹو کی زیر نگرانی نوزونز کے میونسپل آفیسر ریگولینز نے شہر بھر میںصفائی سترائی او رشجرکاری مہم کے دوران مجموعی طور پر 1955 درختوں کو رنگ کیا گیا 300 پودے تقسیم کئے گئے 109 ٹرالیوں میں ملبہ ڈال کر راستوں کو صاف کیا گیا 31 ٹرکوں میں عاضری تجاویزات کا سامان لاد کر متعلقہ سٹوروں میں جمع کروا دیا جبکہ بینرز سٹریمرز پوسٹرز وغیرہ ختم کر دیئے گئے ۔