علی رضا عابدی کے قتل کیلئے 8 لاکھ روپے دیئے گئے، ملزموں نے اعتراف کر لیا: پولیس
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق ممبر قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، پولیس نے قتل کے ملزموں کا اعترافی بیان جاری کر دیا،چالان میں 12 گواہ شامل،4گرفتار،4فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق علی رضا عابدی کے قتل کیلئے ملزموں کو 8لاکھ روپے دیئے گئے،ملزموں نے اعتراف کرلیا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان نے علی رضا عابدی کے قتل کا اعتراف کر لیا پولیس کے مطابق علی رضا عابدی کے قتل کیلئے ملزمان کو 8لاکھ روپے دیئے گئے۔