مکرمی! سائل روزنامہ نوائے وقت کی وساطت سے آپ معزز حضرات کی توجہ پاکستان کے غریب اور شریف لوگوں کے ایک انتہائی اہم اور فوری حل طلب مسئلے کی جانب مبذول کروانیکی جسارت کر رہا ہے۔ حضورِ والیٰ۔ جس طرح حکومت پاکستان کی سرکاری زمینوں پر بے شمار بااثر افراد نے قبضہ کیا ہوا تھا اورکچھ پر ابھی بھی ہے اسی طرح پاکستان کے لاکھوں غریب اور شریف لوگوں کی زمینوں ا ورجائیدادوں پر بھی بے شمار بدکردار اور بے ایمان قبضہ گروپوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ یہ درندہ صفت قبضہ مافیا اتنے طاقت ور اور بااثر ہیں کہ غریب اور شریف لوگوں کی ان کے خلاف کارروائی کرنی تو دور کی بات یہ بیچارے ان کے خلاف بول ہی نہیں سکتے۔ اللہ پاک کے علاوہ اگر ان مظلوموں کو کوئی ان کا حق دلوا سکتا ہے تو وہ حکومت پاکستان ہے۔ اس لیے آپ سے دردمندانہ التجا ہے کہ اس پاک وطن کے غریب اور شریف لوگوں کی زمینوں اور جائیدادوں کو اس بدمعاش اور بدقماش قبضہ مافیا سے واگزار کروائیں اور اس قبضہ مافیا کو ناجائز اورزبردستی قبضہ کرنے کے جرم میں ان کو نہ صرف قرار واقعہ سزا دی جائے بلکہ ان کو بھاری جرمانہ و ہرجانہ کریں۔ اس طرح پاکستان کا تمام بیرون و اندرونی قرض بھی اُتر جائے گا اور اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی آپ سے خوش ہو جائیں گے۔ (مرزا محمد انور جرال ڈاک خانہ و گائوں چوٹالہ تحصیل و ضلع جہلم)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024