مکرمی! بحوالہ خبر ’’سٹیٹ بنک کا سستے گھروں کے لیے اسلامک فنانسنگ کا اعلان‘‘ ’’بیوگان ، شہیدوں کے بچے، معذور، دہشتگردی سے متاثرہ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔‘‘ اگر سٹیٹ بنک یہ کہے کہ بیوگان، شہیدوں، معذور، غرباء اور دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو فری گھر بنا کر دئیے جائینگے۔ پھر تو بات سمجھ میں آتی ہے لیکن اگر ان سے گھروں کا معاوضہ لیا جائیگا تو یہ معاوضہ یا اقساط کہاں سے دینگے؟ اس سے ان لوگوں کو کیا فائدہ ہو گا ۔ جن کے نام پر یہ کھیل رچایا جا رہا ہے۔ (ایم ۔ وائی ناز لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024