مکرمی! EOBI کے ریٹائرڈ ملازمین آجکل صرف 5250/- روپے ماہوار پنشن لے رہے ہیں۔ اس مہنگائی میں اتنی قلیل پنشن میں کوئی شخص گزر بسر نہیں کر سکتا۔ اتنی کم پنشن اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ سابق حکومت PPP کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کی پنشنوں میں اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد عرصہ سات سال سے ان کی پنشن میں ایک فیصد بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ گزشتہ دو ماہ قبل حکومت نے 20 فیصد اضافہ کا اعلان کیا تھا لیکن آج تک وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کسمپرسی کا شکار ہیں۔ حکومت ہرسال ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنوں میں بجٹ کے موقعہ پراضافہ کرتی ہے لیکن ان غریب ناتواں ضعف افراد کا حکومت کو کوئی احساس نہیں ہے۔ (سید لطف علی بخاری موچھ ضلع میانوالی)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024