مکرمی! مجھے پنجاب اسمبلی کے ارکان کو ان کی 13 مارچ کو برق رفتاری سے کارنامہ سرانجام دینے پرخراج تحسین پیش کرنا ہے۔ قوم کے کھیون ہاروں نے کمال اتحاد کا ثبوت دیتے ہوئے۔ 24 گھنٹوں میں اپنی تنخواہوں کا 100 فیصد اضافے کا بل منظور بھی کروا لیا۔ اب ہر رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ و مراعات 83 ہزار روپے سے بڑھا کر تقریباً 2 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔، ایسے نازک ذاتی مفاد کے مواقع پر تمام صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے ارکان میں باکمال اتحاد و یگانگت ہر دورِ حکومت میں بھی دیکھ چکے ہیں۔ اس مرتبہ بھی ہمارے لیڈروں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ سب ایک ہیں۔ قوم نے خود دیکھا۔ 24 گھنٹوں کے قلیل عرصہ میں ان اراکین پنجاب اسمبلی کی کامیابی پر میں اور میرے جیسے دیگر لاکھوں پاکستانی انہیں بنظر تحسین ’’شاباش‘‘ کہتے ہیں۔ کاش! ہمارے سیاست دان، نمائندگان اور حکمران دیگرمجملہ مسائل میں بھی یہ مستعدی دکھا سکیں! (چودھری اسد اللہ خاں۔ اچھرہ لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024