حکومت کا پانچ سالہ مینڈیٹ قریب قریب ختم ہو چکا ہے,کسی ادار ے کی نجکاری کرنی ہے یا نہیں فیصلہ آئندہ حکومت پر چھوڑ دیا جائے:خورشید شاہ

Mar 21, 2018 | 21:05

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ وہ اور ان کی جماعت اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے۔ حکومت کا پانچ سالہ مینڈیٹ تقریبا ختم ہو چکا ہےاب مستقبل کے فیصلے آئندہ حکومت کو کرنے چاہیئں۔ کسی ادارے کی نجکاری کرنی ہے یا نہیں، فیصلہ آئندہ حکومت پر چھوڑ دیا جائے.اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کاکہنا ہے کہ کسی کو قومی ادارے تباہ نہیں کرنے دیں گے.پی آئی اے،پاکستان اسٹیل ملز سمیت کسی ادارے کی نجکاری قبول نہیں۔ اداروں کی نجکاری کی گئی تو پیپلزپارٹی ہرفورم پر احتجاج کرے گی.

مزیدخبریں