پانامہ فیصلے کی زد میں ابھی بہت سے لوگ آئیں گے,نہیں چاہتے کہ نواز شریف کے کسی بھی مخالف کے ساتھ وہ ناانصافی ہو جو انکےساتھ ہوئی: مریم نواز
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پانامہ کیس میں اقامےپر فیصلے کو ناانصافی قرار دےدیا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس میں اقامے پر فیصلہ نا انصافی ہے۔ پانامہ فیصلے کی زد میں بہت سے لوگ آئیں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ان کے کسی بھی مخالفین کے ساتھ وہ نا انصافی ہو جو ان کے ساتھ ہوئی, مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانامہ اور اقامے والے فیصلے میں کروڑوں لوگوں کے منتخب وزیراعظم کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے.