ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے24 پاکستانی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گرفتار

Mar 21, 2018 | 19:02

  ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے24 پاکستانی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے عملہ نے گرفتار کرلئے، ڈی پورٹ ہونے والے راشد محمود سمیت 24 پاکستانی انسانی اسمگلروں کو لاکھوں روپے دے کر جعلی ویزوں پر ترکی گئے تھے جہاں گرفتار ہوئے اور ترکی حکام نے انہیں ڈی پورٹ کردیا جوکہ ائیرعریبیہ کی فلائٹ ضی 9551پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں ایف آئی اے عملہ نے انہیں گرفتار کرلیااور گرفتار ہونے والے 24 مسافروں کو ایف آئی اے تھانہ گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا. ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلروں کے بارے تفصیلات حاصل کرنے کیلئے پوچھ گچھ جاری ہے .

مزیدخبریں