اپنےایک بیان میں وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون اورمسلح افواج کی بے مثال قربانیوں سے دہشت گردی مٹ رہی .ہمارے شہداء نے اپنے لہو سے امن کے دیےجلائے،پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے عالمی کھیلوں کی واپسی اورکھیل کے میدان آبادہورہے ہیں،موجودہ حکومت کی دور رس پالیسیوں سے ملک ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے،مسلم لیگ ن نے منشور میں کیے گئے تمام وعدے پورے کر دکھائے ہیں،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں صرف کھوکھلے نعرے لگائے گئے،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے لاہور میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد سے کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں،پی ایس ایل کیلئےسیکیورٹی کے بہترین انتظامات پرپنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے نجم سیٹھی کی قیادت میں پی سی بی نے گراں قدر کردار ادا کیا جو لائق تحسین ہے،لاہورمیں پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لئے آنے والے شہریوں کا جذبہ اور ولولہ لائق تحسین ہے،لاہور کی میزبانی پی ایس ایل کےکھلاڑیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024