امریکی سینیٹ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ روس نے دوہزار سولہ کے صدارتی انتخاب میں مداخلت کی۔جمہوری نظام میں آئندہ مداخلت روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ دوہزار سولہ میں روس کے ووٹنگ نظام پر حملے جاری رہے۔حکام کو چاہئے کہ وہ امریکا کے جمہوری نظام میں بیرونی مداخلت روکنے کیلئے اقدامات کرے۔کمیٹی نے رپورٹ میں سفارش کی کہ امریکا کے ووٹنگ نظام کو مضبوط بنایا جائے۔امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں پہلے ہی انتباہ کرچکے ہیں کہ روس یا کوئی اور ملک یا فرد دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024