سعودی عرب میں مسافر بس اور ٹرالر میں ہولناک تصادم سے ڈرائیور اور اسکا معاون موقع پر جاں بحقجبکہ 26 مسافر زخمی ہوگئے۔ سعودی اخبار کے مطابق حادثہ مکہ مکرمہ میں القوبعیہ شاہراہ پر پیش آیا جس کے نتیجہ میں2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق بس میں 50 مسافر سوار تھے۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ بس کا ڈرائیور اور اس کا معاون جائے حادثہ پر ہی دم توڈ گئے۔ زخمیوں مین زیادہ تعداد ایشیائی مسافروں کی ہے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024