قبرستان مسماری کیخلاف درخواست پر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے عہدیداروں کو نوٹس جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں قبرستان کی مسماری کے خلاف دائر درخواست پر سوسائٹی کے عہدے داروں کو چھ اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ فاضل عدالت نے محمد سعید کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے طاہر بشیر ایڈووکیت پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود سوسائٹی نے قبرستان مسمار کیا۔ عدالت سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف فوجداری مقدمہ قائم کرکے کارروائی کرنے کا حکم دے۔