پی ایس ایل میچز: پولیس نے قذافی سٹیڈیم کے گرد و نواح کے مکینوں سے ضمانتی بانڈز پر دستخط کرا لئے
لاہور (نامہ نگار) پی ایس ایل کے موقع پرپولیس نے قذافی سٹیڈیم کے گرد و نواح میں رہائش پذیرافراد سے شورٹی بانڈ زبھی لئے ہیں ۔بتایا جاتا کہ پولیس نے قذافی سٹیڈیم کے گردونواح میں رہائش پذیر لوگوں سے شورٹی بانڈ ز پر دستخط کرائے ہیں کہ گھروں کی چھتوں پر کوئی نہیں چڑھے گا اور نہ ہی کسی مہمان کو گھر میں ٹھہرانے کی اجازت ہے۔ گاڑیاں دو دن گھروں میں ہی رہیں گی اور ان رہائشیوں کو گھروں سے باہر آنے جانے کے لیے پنجاب پولیس کی طرف سے لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں۔