بھابھی پر تیزاب پھینکنے والے دو ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اپنی بھابھی پر تیزاب پھینکنے والے دو ملزم بھائیوں کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے گھر کی تقسیم کے تنازعہ پر اپنی ہی بھابھی پر تیزاب پھینک دیا تھا۔جس سے رانی بی بی کا چہرہ جھلس گیا۔ عدالت ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا جائے۔