ویگن کی زد میں آکر خاتون جاں بحق
فیروز والا (نامہ نگار) کالا خطائی روڈ پر تیز رفتار ویگن کی زد میں آکر خاتون ہلاک ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ محنت کش لیاقت کی بیوی شریفاں بی بی سڑک عبور کررہی تھی کہ اچانک تیز رفتار ویگن نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی جسے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔