وزیر ریلوے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر وکلا بحث کیلئے طلب
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج منور حسین نے آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ سعد رفیق نے الحمرا ہال میں خطاب کرتے ہوئے فوج کے کمانڈر کے خلاف بیان دیا تھا۔ خواجہ سعد رفیق کے بیان سے ملک دشمن قوتیں خوش ہوئیں۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ بیان سے خواجہ سعد رفیق نے عوام کو غداری پر اکسایا۔ وفاقی وزیر کے خلاف تھانہ سول لائن میں درخواست دی تاہم مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔