بغیر لائسنس پینٹ بنانے والی غیر رجسٹرڈ تین فیکٹریاں سیل
لاہور(کامرس رپورٹر) پی ایس کیو سی اے کی خصوصی ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں گریس پینٹ، ایوبیہ پینٹس اور گیلیکسی 99پینٹ کے پروڈکشن یونٹ سیل کر دیئے۔بھاری مقدار میں تیار سٹاک بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ان فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات اپنائے بغیر غیر معیاری رنگ و روغن تیار کیا جارہا تھا۔تینوں فیکٹریاں پی ایس کیو سی اے کے لائسنس کے بغیر غیر قانونی طور پر کام کررہی تھیں۔ڈی جی پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی انجنئیر خالد صدیق کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اور بغیر لائسنس کام کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی غیررجسٹرڈ اور غیر قانونی کام کرنیوالی فیکٹریوں کو سیل کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔