مناواں: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان کو قتل کر دیا
لاہور (نامہ نگار) مناواں کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 30 سالہ نوجوان کوموت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ مجید پارک کا رہائشی 30سالہ سلیمان اپنے گھرمیں سورہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی سلیمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔