بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے 55 سالہ شخص کی نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار) بھاٹی گیٹ کے علاقے سے 55سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ پرندہ مارکیٹ میں فٹ پاتھ پر 55سالہ نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر مقامی دکاندار نے پولیس کو اطلاع کی۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔