فیروز والہ: چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی، قیمتی سامان سے محروم
فیروز والہ (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک اور تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاوہ جی ٹی روڈ پر دن دیہائے ڈاکے کی وارداتیں نہ رک سکی شہری لٹ گئے ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے کوٹ عبدالمالک سے لیڈی ڈکیت گینگ نے اپنے ساتھی نوجوانوں کی مدد سے دکاندار کرامت علی سے ایک لاکھ روپے کی رقم تین موبائل فونز چھین کر لے گئے منڈیالی کے قریب ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو روک کر لوٹ لیا جاوید نگر کے قریب پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے پادری فرخ امتیاز کو لوٹ لیا اطلاع دینے تھانے پہنچا تو پولیس اہلکار کو شناخت کر لیا جس نے ڈکیتی کی واردات کی مگر پولیس اس واقعہ کو ماننے سے انکاری ہے ۔