فیروز والہ: مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون جاںبحق، تین افراد زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور شرقپور روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں خاتون ہلاک اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ برج اٹاری کے رہائشی آصف اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل شاہدرہ سے گائوں آ رہے تھے جب وہ ٹھیکری والا کے قریب پہنچے تو ٹریکٹر خرالی نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں آصف کی بیوی شہناز بیبی موقع پر ہلاک ہو گئی جبکہ اسکا شوہر زخمی ہو گیا۔ لاہور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل جانے سے دو افراد رضوان اس کی بہن زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا۔