ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا کے تعاون سے ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے چائنہ چوک لارنس روڈپر ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا گیا جس میںٹی آر ایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، ٹریفک ایجوکیشن ٹیم اور اٹلس ہنڈا کے عامر سمیت سینکڑوں شہریوں نے حصہ لیا۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے ٹریفک آگاہی لیکچر ز دیااور شہریوں میں ہیلمٹ اورتحائف اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔ ٹریفک آگاہی کیمپ کے دوران ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا گیا اور کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی میں والدین کے مثبت کردار بارے روشنی ڈالی گئی۔