ملک میںامن و امان کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کو جاتا ہے: خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد خالد جو ئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ ملک میں ردالفساد آپر یشن کی بدولت ملک میں کرکٹ بحال ہو ئی یہ کار نامہ بھی قائد میاں نواز شریف کے سر جاتا ہے اور وہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اقتدار سنبھالتے ہی دیدہ دلیری سے پور ے ملک میں ردالفساد آپر یشن شروع کیا ۔جس کی وجہ سے دہشت گردی ختم ہو ئی اور ملک میں امن امان بحال ہوا ہے۔