عراقی حکومت کا کردستان میں سرکاری ملازمین سکیورٹی فورسز کی تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان
بغداد (این این آئی) عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کردستان ریجن میں سرکاری ملازمین اور سکیورٹی فورسز کی تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں سالانہ بجٹ کی منظوری کے موقع پر ایک بحران پیدا ہو گیا تھا اور کرد حلقوں نے اس پر اعتراض کیا تھا۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے نوروز کی تقریبات سے قبل کردستان ریجن کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ہوائی اڈوں کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔